739

پاکستان تحریک انصاف کے بانی ورکر پارٹی کے آثاثہ ہے

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال) پاکستان تحریک انصاف کے بانی ورکر پارٹی کے آثاثہ ہے ‘ بہت جلد ان کے گلے شکوے دور کئے جائینگے ‘ پارٹی میں گروپ بندیوںکو فروغ دینے والے پارٹی سے مخلص نہیں ‘ پی ٹی ائی کے تمام کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ‘ بانی کارکنوں کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ‘چند افراد کا ٹولہ اپنے اپ کو بانی کارکنا ن ظاہر کرکے پارٹی میں گروپ بندیاں پیدا کررہے ہیں لہذا اس قسم کے افراد اپنے اپ کو پارٹی کے ورکرنہ کہے ‘ ان خیالات کا اظہار نائب ناظم یوسی بریکو ٹ و سرگرم کارکن پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عزت الرحمان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ سوات میں چند افراد کا ٹولہ الیکشن آتے ہی پی ٹی ائی کے بانی کارکنان کا ڈرامہ رچاتے ہیں اور پی ٹی ائی میں گروپ بندیا ں پیدا کرتے ہیں ایسے افراد پی ٹی ائی کا نہ حصہ تھا اور نہ ہوگا ‘ الیکشن قریب آتے ہی یہ مخصوص تولہ پارٹی کو نقصان پہنچانے کے خاطر اپنے اپ کو بانی کارکنان کا نام دیتے ہیں جو سراسر بے بنیاد اور غلط ہے ‘ پی ٹی ائی کے جوا صلی بانی کارکن ہے انہوں نے ہمیشہ پی ٹی ائی اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا ہیں ‘ اور اب ان بانی کارکنوں کو پارٹی میں بہت عزت دیا جارہا ہے اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ ان کے پارٹی کے لئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مخصوص ٹولہ ہمارے ممبران اسمبلی پر کرپشن کے جو الزامات لگا رہے ہیں یہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں ‘ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ جس نے بھی کرپشن کیا ہو الیکشن سے پہلے پہلے ان کا احتساب کیا جائے مگر ہمارے ممبران اسمبلی پھر بھی سرخرو ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں