739

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی سوات یونٹ کے زیراہتمام مینگورہ سوات میں گرینڈایوارڈ شو کا انعقاد

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی سوات یونٹ کے زیراہتمام مینگورہ سوات میں گرینڈایوارڈ شو کا انعقاد ہوا جسمیں میں ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف شعبہ جات میں منفرد کارکردگی پرایوارڈ دیئے گئے جن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل تھے۔ تقریب میں ممبرصوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان مہمان خصوصی تھے جب کہ PJAکے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی، سرپرست اعلیٰ میاںفہیم ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی صابرہ شاکر، اے سی بابوزی محمدشہاب خان، اے سی چارباغ کاشف قیوم، اے سی کبل محمداسرار،ایڈیشنل اے سی حمید بونیر، صوبائی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ محمدزرین خان اور علاقے کے دیگر سیاسی و سماجی مشران نے شرکت کی۔ تقریب سے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے PJAکے قیام اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں قیام آمن کیلئے یہاں کے عوام ، پولیس اور انتظامیہ نے ان گنت قربانیاں دی ہیں اور ہم اُن کے ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ضلع سوات میں PJAکے مستقل دفتر کا بھی اعلان کیا جو اس سال کے اخر تک اپنا کام شروع کردیگا۔ اس علاوہ تقریب سے صوبائی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ محمد زرین خان، سابق ممبرصوبائی اسمبلی صابرہ شاکر،اے سی بابوزئی محمدشہاب، اے سی اسرار احمد نے بھی خطاب کیا اور PJAکے ممبران اور صحافیوں کی کاوشوں کر سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر PJAکے ڈویژنل صدر باچا حسین خٹک، نائب صدر روشن علی آزاد اور جنرل سیکرٹری ضیاءالحق ناصر نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس علاقے میں قیام آمن کے بعد اب ہمارا مشن ہے کہ دنیا کو یہاں کے ثقافت اور سیاحت سے روشناس کرائے اور عزم کیا کہ اس طرح کے صحت مندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں