795

پاکستان مسلم لیگ ن ایک انقلابی جماعت ھے اور قائد انقلاب محمد میاں نواز شریف ھی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔تلاوت خان

پاکستان مسلم لیگ ن ایک انقلابی جماعت ھے اور قائد انقلاب محمد میاں نواز شریف ھی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،مسلم لیگ ن نے سی پیک جیسے منصوبے عوام کو دئے ہیں عوام کو بحرانوں سے نکالا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ناظم تلاوت خان ،قطر دوحہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد رحمان خان ،امجد علی ،علم خان،نور رحیم،اجمیر شاہ،نیاز محمد خان ،ساجد خان یوسفزئی و دیگر نے شموزئی گھڑئی میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ اج نواز شریف کی وجہ سے کوئی دشمن پاکستان کو میلی انکھ سے نھیں دیکھ سکتا۔ وطن عزیز کو موجودہ درپیش مسائل سے ن لیگ ھی نکال سکتی ہے رہنماووں نے کہا کہ جماعت کو منظم کرنے کے لیے دن رات ایک کر نا ھو گا اور الیکشن کی تیاری دل سے کرنی ہوگی تاکہ الیکشن میں دیگر پارٹیوں کو دن میں تارے دیکھا دیں ،جلسہ میں درجنوں افراد مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر اپنی خاندانوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔شمولیتی جلسے کو دوحہ قطر کے رہنما محمد رحمن خان نے ارگنائیز کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں