692

پاکستان پیپلزپارٹی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال)پاکستان پیپلزپارٹی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد جس میں گولڈن جوبلی کا کیک کاٹا گیا ،پیپلز پارٹی کے جیالوں میں خوشی و عزم کا اظہار ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاور سابق صدر پی کے 82 عرفان ودود خان کے ہجرے میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا ،یوم تاسیس کے موقع پر سابق صدر پی کے 82 عرفان ودود خان ، سابقہ تحصیل صدرشجاع الملک عرف شاجا، غنی رحمان سابقہ سیکرٹری اطلاعات،اعزاز خان ناظم بریکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے امریت کے دور میں جمہوریت کی خاطر جو قربانیاں دی وہ تاحیات یاد رکھی جائیں گی اج ملک میں جمہوریت کے درخت کا جو پھل سیاستدان اور سیاسی جماعتیں کھا رہی ہیں وہ پیپلز پارٹی کی شہید جمہوریت محترمہ بے نطیر بھٹو کی شہادت کے مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے غریب و مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کا معیار زندگی بلند بنانا چاہتی ہے اور پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت پالیسیاں مرتب دیں اور عوام کوروزگار فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ انے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا اور کارکن ابھی سے الیکشن کی تیاریوں کا اغاز کردیں انہوں نے کہا کہ کارکن قائد جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفہ و پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور بھٹو کے جیالوں نے ماحول کو گرما دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں