465

پاک آرمی کا ایلم پہاڑی پر کھلی کچہری کا انعقاد.

پاک آرمی کا ایلم پہاڑی پر کھلی کچہری کا انعقاد.
کھلی کچہری میں GOC ملاکنڈ اعجاز مرزا،بریگیڈئر عامر رشید (کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس) یونٹ کمانڈر کرنل معراج عالم لون ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد اور ڈپٹی کمشنر محمد خالدسمیت علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کھلی کچہری سے GOC ملاکنڈ اعجاز مرزا،بریگیڈئر عامر رشید (کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس) ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد اور ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر امن مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کے امن میں سیکیورٹی اداروں کیساتھ ساتھ یہاں کے غیور عوام کی قربانیاں شامل ہیں۔ ان قربانیوں کی بدولت آج ضلع بونیر بلکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں امن قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بونیر خوبصورتی اور سیاحت کے لخاظ سے ایک پر امن علاقہ ہے۔جس کے امن میں آپ لوگوں کا کردار شامل ہیں۔ اس موقع پر جرگہ مشران نےمکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہے اور ملک کے خاطر ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مزیدعلاقہ مشران نے امن کے قیام میں سیکیورٹی فورسسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سیکیورٹی فورسسز کے شانہ بشانہ کھڑےرہینگے۔ اس کے علاوہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز بھی کر دیا اور کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں پودے لگا ئے جا کر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں