839

پراسکیوشن آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن کا اجلاس

پراسکیوشن آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت صوبائی صدر سیدنعیم خان ہوا جس کے شرکاء نے گذشتہ روز کرک میں ڈپٹی پی پی تاج محمد خان پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری اور پراسکیوٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید نعیم خان نے کہاکہ ہم شروع ہی سے حکومت سے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ پراسکیوٹرز کو تحفظ فراہم کرے مگر اس سلسلے میں تاحال کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آئے،انہوں نے کہاکہ کرک میں ڈپٹی پی پی پر فائرنگ نہ صرف قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے اگر اس طرح کے ظالمانہ اقدامات کی روک تھام نہ کی گئی تو اس سے پراسکیوٹر ز بے چینی اور پریشانی میں مبتلا رہیں گے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی پی پی تاج محمد خان پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو جلد ازجلد گرفتار کرنے سمیت اسکیوٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں