1,001

پریس و دیگر محکموں کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی گاڑیوں کی بھرمار

سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ، پولیس ، کورٹس ، پریس و دیگر محکموں کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی گاڑیوں کی بھرمار۔انتظامیہ اور محکمہ پولیس نے انکھیں بند کر لی،ایکشن کا مطالبہ۔ سماجی حلقوں نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈی سی او سوات اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ سب ڈویڑن بریکوٹ میں کٹ گاڑیوں مانگ میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ،ہر دوسری گاڑی کٹاور غیر قانونی ہے دوسری طرف تھانہ غالیگے ،تھانہ شموزئی سمیت مختلف پولیس سٹیشنوں نے بغیر معلومات کے متعدد گاڑیوں کو درجنوں نمبر الاٹ کئے ہوئے ہیں، غیر قانونی نمبر پلیٹس سے مختلف قسم کے سماج دشمن عناصر کام ہونے کا قوئی خدشہ ہے ، ان جعلی نمبر گاڑی نمبر پلیٹس اور کٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے اور سخت چیکنگ کر کے پابندی لگائی جائے ، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اپلائیڈ فار ،پریس ، پولیس و دیگر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والے جعل سازوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کی جائے اور کالے شیشوں والے سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں