394

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے مزید ملازمین میں کرونا تصدیق،ہائی کورٹ بند

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے مزید ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہائی کورٹ کو بند کردیا گیا۔ مینگورہ بنچ کے22 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مزید ملازمین کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار احمد سینئر نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ملازمین میں وائرس کی تصدیق کے بعد بار ایسوسی ایشن نے پنچ کی بندش کی درخواست کی تھی جس کو فاضل ججز نے منظور کرتے ہوئے بنچ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا۔ ان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ایمر جنسی مقدمات کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں