1,078

پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین مقصد ہے..ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ

پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین مقصد ہے۔ان خیالات کا اظہا رڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ نے بریکوٹ پریس کلب میں میٹ دی پریس میں میڈیا کے نمائیدووں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او مشرف خان اور نئے ترقی پانے والے سب انسپکٹر اکبر حسین خان بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی جس میں درجنوں منشیات فروش گرفتار ہوئے سال 2016اور 2017میں 22 ملزمان اشتہاری گرفتار کئے گئے۔ گزشتہ ماہ کے دوران بیالیس مقدمات درج کیے گئے جن میں منشیات کے مقدمات میں منوں گرام چرس ہیروئن، شراب، ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں پستول 71،33بندوق,1100کارتوس برامد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ نے کہا کہ سب انسپکٹر اکبر حسین خان اور ایس ایچ او مشرف خان میرے ایسی ٹیم ہے جس پر میرا مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے انکی کار کردگی سے میں مطمین ہوں ، سب انسپکٹر اکبر حسین خان نے تین ماہ پہلے چوری شدہ جانور اپر سوات سمیت مختلف جگہوں سے بر امد کرلئے اور مالکان کو واپس کر دئےے، اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ،ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان نے متعدد چوریوں کے ملزمان کو گرفتار کر لئے ہیں اور بعض میں تفتیش جاری ہے گزشتہ دنوں میں جیولر کی دوکان سے چوری ہوئی جس میں اس نے دعوی کیا تھا کہ میرے ساتھ مختلف لوگوں کے امانتیں پڑیں تھی جس ہر اسکے سسر سمیت مختلف لوگوں نے اسکو جھوٹ قرار دیا کہ ہماری کسی قسم کی امانتیں اس کے پاس نہیںہے جس کی تفتیش جاری ہے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ نے کہا کہ ناگوہا گاڑٰی کی تفتیش تا حال جاری ہے اس میں مختلف کار لفٹرووں کو سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہماری ٹیم جرائیم کے خاتمے میں مکمل کردار اد کریگی ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے عوام انتہائی شریف ہیں یہاں جرائیم کی شرح انتہائی کم ہے ،ہم نے پورے بازار میں سپانسرز کی مدد سے جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں جس سے کافی فائدہ ہوگا ،تحصیل بریکوٹ کے عوام نے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ ،ایس ایچ او مشرف خان اور نئے ترقی پانے والے سب انسپکٹر اکبر حسین خان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں