727

پولیس چوکی بریکوٹ میں پولیس نفری انتہائی کم

پولیس چوکی بریکوٹ میں پولیس نفری انتہائی کم ،،کانسٹیبلز کے لئے رہائیش کا مسئلہ بھی حل ہو سکا اور نہ ہی افسر کے لئے کوئی رہائیش گاہ بنائی جا سکی، چوکی بریکوٹ میں لینڈ لائین بھی تا حال موجود نہیں ۔نفری کی کمی کی وجہ سے تحصیل بریکوٹ میں وارداتوں میں اضافی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔بریکوٹ بازار میں بینکس ،سرکاری سکولز ،اہم جامع مساجد سمیت اہم شخصیات بہت ذیادہ ہے جس کی وجہ سے نفری کی ضرورت ذیادہ ہوتی ہے ،ٹریفک وارڈن بھی دو ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائیل میں روز اضافہ ہو رہا ہے ،بریکوٹ کے سیاسی و سماجی لوگوں نے محکمہ پولیس کے اعلی حکام سے بریکوٹ چوکی میں پولیس نفری کی تعداد برھانے اور اس میں بنیادی ضروریات ہنگامی بنیادوں پر مہیا کرنے کی اپیل کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ذیادہ تر پولیس اہلکار وی وی آئی پی ڈیوٹیوں اور کتنے افسران کی ذاتی نوکریوں پر مقرر ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ وی آئی پیز سیکیورٹی کے لئے توپویس اہلکار موجود ہیں جبکہ بریکوٹ چوکی میں نفری کی تعداد انتہائی کم ہے جو بریکوٹ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں