388

پولیو مہم کے دوران پولیس کی بہترین حکمت عملی کے بدولت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہرنے میٹنگ کے دوران یو نائیٹڈ نیشن چائنہ اہلکارکے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیس کی بہترین حکمت عملی کے بدولت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے پہاڑی دور دراز اور بلند وبالا علاقوں میں پولیس کے تازہ دم دستے مسلسل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہیں جبکہ عام شاہراہوں پر ناکہ بندیاں اور گشت کی نظام کو مزید فعال کیا جاتا ہے پولیو ورکرز فیلڈ سے واپس آنے تک مسلسل پولیس سیکورٹی ان کے ساتھ ہوتی ہے شانگلہ ایک پرامن جگہ ہے یہاں کرائم کا ریشو نہ ہونے کے برابرہے الحمد اللہ شانگلہ پولیس کی بہترین حکمت عملی کے بدولت 2014سے اب تک دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے شانگلہ پولیس ہمہ وقت الرٹ اور چوکس ہیں عوام کی خدمت اور حفاظت کیلئے برفباری کے دوران شانگلہ ٹاپ، یختنگی ٹاپ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر تعینات کی جاتی ہے شدید برفباری کے دوران سیاحوں اور دیگر راہگیروں کی بروقت اور فوری امداد کیلئے اپنی فرائض منصبی بہتر طریقے سے سر انجام دیتے ہیں یو نائیٹڈ نیشن چائنہ کے رکن نے شانگلہ پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ شانگلہ ایک جنت نظیر وادی ہے یہاں سیرو سیاحت کے لئے بہت سے مقامات ہیں امن کے حوالے سے ڈی پی او شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کا شکرایہ ادا کیا میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری محمد فاضل، پے آفیسر فخر عالم، پی اے سید عالم اور ریڈر اکرام شاہ بھی موجود تھے شانگلہ میں موجودہ صورت حال اور امن وامان پر بریفنگ دینے کے بعد پولیو ڈیوٹیوں میں پیش آنے والے مشکلات سے WHO، یونائیٹیڈ نیشن کے رکن کو تفصیل سے اگاہ کیا۔
ہینڈآؤٹ نمبر836۔سوات۔16اکتوبر2020ء

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں