67

پٹرول قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کرکے وزیر اعظم نے ظلم کی انتہا کردی،محمدامین

  ا میر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمدامین نے کہا ہے کہ پٹرول قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کرکے وزیر اعظم نے ظلم کی انتہا کردی۔ظالمانہ فیصلہ واپس کیا جائے،کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کے اعصاب مثل دیئے ہیں،لوگ موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم اے محمد امین نے گنبد میرہ 2 میں کارکنان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں اپنے کئے ہوئے دعوؤں اور وعدوں میں ناکام ہوچکے ہیں،موجودہ حکمران تاریخ کے بد ترین حکمران ثابت ہوئے ہیں،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،صوبہ خیبر پختونخوا میں بے روزگاری کاشرح پورے ملک سے زیادہ ہے،جس سے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے،انہوں نے کہا کہ کارکنان جماعت کی دعوت کو عام کریں تاکہ پاکستا ن کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنایاجا سکے. وقارعالم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں