163

پچھلے دور میں صرف فرد واحد کی زیر نگرانی اس علاقے میں کام ہوا کرتے تھے۔صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی

خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تقریباً تمام شعبوں میں اصلاحات اور ان کیلیۓ قابل ذکر قانون سازیاں کرکے سیاسی مداخلت سے آزاد اور عوام کی خدمت کا آئینہ دار بنا دیۓ ہیں۔
عوام میں حقیقی ترقی کا بنیادی سوچ پیدا ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر جگہ عمران خان کا نعرہ لگتا ہے۔پچھلے دور میں صرف فرد واحد کی زیر نگرانی اس علاقے میں کام ہوا کرتے تھے…. اور وہ بھی ذاتی اثر و رسوخ پر… جس سے علاقے کے عوام تنگ آچکے تھے.. الحمدللہ آج عمران خان کی وژن پر مکمل عمل پیرا ہوکر… ھم علاقے کے عوام کے مشورہ اور اُن کی خواہش پر ترقیاتی منصوبوں تکمیل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کریگی…. اگر کوئی پھر سے اس دھوکے میں پڑے یہ کوشش کر رہا ہے… کہ ھم ایزی لوڈ یا کسی دوسرے حربے کو استعمال کر کے ووٹ کیش کر لینگے…. لیکن یاد رکھو اب ھم نے کنڈاک کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے انبار لگا دئیے ہیں…… وہ کسی لالچ میں نہیں آئینگے ان خیالات کا اظہار وزیرِ ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے 13 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی کنڈاک جہانگیر روڈ کی تعمیر کے افتتاح موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سے 250 افراد مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے..
علاقاٸی مشران، پارٹی رہنماٶ و ورکرز سمیت سیاسی و سماجی شخصیاب نے بھی شرکت کی۔ شمولیتی جلسہ اور افتتاحی تقریب سے صوباٸی وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ عوام کی امیدیں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں یہی وجہ ہے کہ آٸے روز عوام پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ صوباٸی وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو مبارکباد دی اور انہیں بے لوث عوامی خدمت کے جذبے کیساتھ اگے بڑھنے کی یقین دیہانی بھی کراٸی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں