967

پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں….یپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجئنیر ہمایون خا ن

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجئنیر ہمایون خا ن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں پیپلز پارٹی کے قائدین نے اس ملک کے غریب عوام کے حقوق کے لئے پے درپے جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر عوام کے حقوق پر سودا بازی نہیں کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع سوات کے انفارمیشن سیکرٹری مختیار رضا خان کے رہائیش گاہ کی امد کے موقع پر ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور بھٹو ازم ہی ملک کی خوشحالی ،وقار میں اضافے اور غریب عوام کی خوشحالی کا ضامن ہے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میںقائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوکا مشن پورا کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پارٹی کو مذید فعال بنائینگے اور گھر گھر جاکر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا پیغام پہنچائینگے ، بہت جلد چیئر مین بلاول بھٹو سوات کا دورہ کرینگے، ا س موقع پرپیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر عرفان چٹان، پیپلز پارٹی ضلع سوات کے انفارمیشن سیکرٹری مختیار رضا خان ،تحصیل بریکوٹ کے صدر عثمان خان خانانخیل بھی موجود تھے ،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجئنیر ہمایون خا ن نے کہا پیپلز پا رٹی نے ہمیشہ جمہو ریت کی خا طر قر با نیا ں دی ہیں اور یہ واحد پا رٹی ہے جو اپنے مفا دات کے بجا ئے ملکی مفا دات کو ترجیح دیتی ہے، صوبائی صدر انجئنیر ہمایون خا ن نے کہا ضلع سوات کا بہت اہم شخصیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہے جس سے ضلع سوات میں پارٹی مکمل مضبوط ہوگی۔ پیپلز پارٹی ضلع سوات کے انفارمیشن سیکرٹری مختیار رضا خان نے ابوہا میں پرتپاک اسقبال کیا جس میں سینکڑوں نے جھنڈے اٹھا کر جیوے بھٹو کے نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں