906

پی ار جی (پاکستان ریولوشن گارڈز)کا اہم اجلاس

بریکوٹ : پی ار جی (پاکستان ریولوشن گارڈز)کا اہم اجلاس ذیر صدارت عزیز احمد منعقد ہوا جس میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں پی ار جی (پاکستان ریولوشن گارڈز)کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے پر غور ہوا اور ہر ویلج کونسل میں تنظیم سازی کے لئے پلان ترتیب دے دیا گیا ،منعقدہ اجلاس میں پی ار جی کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو عزیز احمد خان ، سابقہ امیدواور پی کے 6نو ر سلام باچا ،سابقہ امیدوار پی کے 6شہزاد خان ،بازیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ظاہر شا ہ کمال،بازیر ڈاٹ کام کے ایڈیٹر اقبال خان ، میڈیا پرسن تاجدار عالم خان سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عزیز احمد نے کہا کہ پی ار جی (پاکستان ریولوشن گارڈز)غیر سیاسی تنظیم ہے اور عوامی فلاحی کاموں سمیت ملکی اداروں میں سیاسی مداخلت بند کرنے ،دفاع پاکستان ،دفاعی اداروں کی مظبوطی کساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہلویات فراہم کرنے کی کوشش کریگا ۔انہوں نے کہا کہ 14اگست کو سادہ مگر شایان شان اور پر وقار طریقے سے منانے کی تقریب منعقد کی جائے گی اور ریلی بھی نکالی جائے گی 14اگست کے دن مختلف مقامات پر پودے ( شجر کاری )بھی کی جائے گی ۔اجلاس میں 14اگست کی تقریب منانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی جس کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں