866

پی ایس ایم اے کایکم جون تک تعلیمی ادارے نہ کھولنے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے یکم جون تک تعلیمی ادارے نہ کھولنے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایم اے سوات کی جانب سے جاری کردی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر یکم جون تک تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو تعلیمی نظام بیٹھ جائے گا،طلباء کا مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا پہلے ہی وقت ضائع ہوچکا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بھی لاک ڈاؤن کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اب ہم اس بندش کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اعلامیہ میں حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یکم جون تک تعلیمی اداروں کو نا کھولا گیا تو حکومت مخالف تحریک چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں