1,104

پی ٹی ائی نے پختون قوم کوتباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے صوبے میں ترقیاتی کام بند پڑے ہیں پی ٹی ائی کے کارکن دھرنوں اور بھنگڑوں سے فارغ نہیں تو ترقیاتی کام کون کرے گا ….شیر شاہ خان

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شیر شاہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی نے پختون قوم کوتباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے صوبے میں ترقیاتی کام بند پڑے ہیں پی ٹی ائی کے کارکن دھرنوں اور بھنگڑوں سے فارغ نہیں تو ترقیاتی کام کون کرے گا عمران خان نے پختونوں سے ووٹ تو لیے لیکن ان کی نظر خیبر پختو نخوا پر نہیں وزیر اعظم کی کرسی پر تھاسوات کی ت مام سڑکیں برباد ہو گئی ہیں روڈ نام کی کوئی چیز نہیں،ہمارے ایم این اے اور ایم پی ایز عوام کو چکر دے کر غائیب ہیں انکو عامی مسائیل میں کوئی دلچسپی نہیں ، عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں صوبے میں تعلیم،صحت،مواصلات کے علاوہ صوبے میں دھشت گردی کے خلاف جہاد کیا اورصوبے کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا گیا آنے والے دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ائے روز عوام دھڑادھڑ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہارعلاقہ رشید اباد غالیگے میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی مشران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ،تقریب سادہ مگر پروقار طریقے سے منعد ہوئی جس میں سینکڑووں کی تعداد میں جوانوںنے اپنے اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا منعقدہ شمولیتی تقریب سے اے این پی کے رہنما ووں ایمل خان ،تحصیل بابوزئی کے صدر عبد اکریم خان ،تحصیل بریکوٹ کے صدر بختیار خان ،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ، اصغر خان ،شوکت خان ،محمد کرم لالا نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی چار سالہ دور حکومت میں خیبر پختو نخوا میں کہیں بھی کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا اور نہ صوبے میں کوئی کالج یا ہسپتال بنا یا ہے بلکہ ہم نے جو پراجیکٹ شروع کئے تھے اس پر بورڈ لگا دئےے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اب جاگنا ہوگا ایک ہونا ہوگا کیونکہ پنجابی ہمارے تمام وسائیل پر قابض ہیں ، انہوں نے کہا کہ جو ترقیاتی کام عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں شروع ہوئے تھے موجودہ حکومت نے ان کا فنڈز بھی بند کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے پختون قوم کو تاریکی کی دور میں دھکیل دیا ہے اور صوبے کو مالی طور پر کمزور اور مفلوج کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں ترقی کا پہیہ روکا ہوا ہے اور ایک سازش کے تحت ضلع سوات کے عوام کے ساتھ پی ٹی ائی کی حکومت نے سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو دھرنوں اور بھنگڑوں کے سِواکچھ نہیں آتا عمران خان کی نظریں وزیر اعظم کی کرسی پر لگی ہیں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عمران نے پنجاب میں پنجاب کی حقوق کی بات کرتے ہیں جبکہ بڑے بڑے پراجیکٹوں میں خیبر پختونخوا کے بارے میں خاموش ہو جاتاہے،سوات کی تمام سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں ،لنڈاکے سے لیکر کالام تک روڈ نام کی کوئی چیز نہیں ہمارے ایم پی ایز اور ای این اےز کو عوام کے مسائیل اور اسلام اباد کے علاوہ کچھ نظر بھی انہیں اتا ۔امیر مقام بھی پنجاب کی سیاست کرتا ہے اور پنجاب کی زبان بولتا ہے ،امیر مقام تو سوات کو یہ تحفہ دے گیا ہے کہ 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اب 18گھنٹے ہو گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں