382

پی پی پی کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ ممتاز خان کے حجرے میںشہید زوالفقار علی بھٹو کے 93 ویں سالگرہ جوش و خروز سے منائی گئی

بریکوٹ شہید زاوالفقا ر علی بھٹو نے پاکستان کو نا قابل تسخیر قوت بنا کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا۔ شہید زوالفقار علی بھٹو سے قبل اس ملک میں غریب عوام پر ظلم و ستم او بر بریت کا ایک تاریک دور تھا۔ مگر جب شہید زوالفقار علی بھٹو نے اس ملک میں غریب عوام پر سرمایہ داروں کے جانب سے ظلم و بر بریت کو برداشت نہ کرنے کی صورت میں پاکستان پیپلزپارٹی کا بنیاد رکھا۔ اور اس ملک کے غریب عوام کو قومی شناخت کارڈ پاسپورٹ اور ووٹ کا حق دیا۔ 1973 کا ائین شہید زوالفقار علی بھٹو کا رناموں میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے ضلع سوات کے سینئر نائب صدر ممتا ز خان ایڈوکیٹ، عثمان خانخانخیل، تحصیل بریکوٹ کے صدر شجاالملک رف ف شاہ جا، سابق امیدوار برائے صوبا ئی اسمبلی ریاض خان ایڈوکیٹ، غنی الر حمن خان، امان اللہ خان وقار خان کاکا، رفع اللہ خان نگار، عدالت خان ممبر اعزاز خان، ودیگر نے بریکوٹ میں حجرہ ممتاز خان ایڈوکیٹ میں شہید زوالفقار علی بھٹو کے 93 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اتقریب میں تحصیل بریکوٹ کے ہر علاقے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کثر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور ناکام ہو چکے ہیں۔ کمرتو ڑ مہنگا ئی نے غریب کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ادویات کے قمیتوں میں 400 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جو غریب عوام پر بم گرانے کی متراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان اصف علی زرداری نے صوبا ئی خودمختیاری اور صوبے کا نام تبدیل کر کے پختوں قوم پر ایک بہت برا احسان کیا۔ ساتھ ہی عدالتی ازادی، صحافتی ازادی، واپڈا کے بقایاجات،، وغیرہ کارنامے ہیں، بے انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اج ملک کے ہر گھر میں غریب خواتین سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 جنوری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قائد بلاول بھٹو زردار ی بٹ خیلہ ار رہے ہیں تمام کارکنان سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے شکل میں بلاول بھٹو زرداری کے بھر پور استقبال کر یں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں