926

ڈاکٹر آصف محمودجاہ کی کتاب زلزلے ، زخم اور زندگی کی تقریب رونمائی

ڈاکٹر آصف محمودجاہ کی کتاب زلزلے ، زخم اور زندگی کی تقریب رونمائی ، تقریب میں ڈیڈک کمیٹی سوات کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم ، ضلعی ناظم محمد علی شاہ ،تحصیل بابوزئی کے ناظم اکرام خان ، نائب ناظم فضل حمید خان ، بحرین کے تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب ، شاعر و ادیب فضل محمود روخان ، عبدالرحیم روغانے ، عثمان اولس یار ، سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر آصف محمود جاءکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ موصوف کی خدمات روز روشن کی طرح نما یا ں ہے ، آئی ڈی پیز ہو ، سیلاب زدگان یا زلزلہ زدگان ہوموصوف نے ہر آڑے وقت میں عوام کی خدمت کی اور بحالی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، انہوں نے کہا کہ موصوف کی سماجی تنظیم کسٹم ہیلتھ کئیر سنٹر ملک بھر میں عوام کی خدمت کررہی ہے ، بحرین میں سکول و ڈسپنسری سے وہاں کے غریب عوام مستفید ہورہے ہیں ، اس کیساتھ ساتھ بہت سے متاثرہ لوگوں کیلئے گھر بھی تعمیر کروائے ہیں جسمیں لوگ زندگی بسر کر رہے ہیں ، مقررین نے کہا کہ موصوف نے مصیبت زدہ لوگوں کی جو خدمت کی ہے وہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں رقم ہوں گے ، آخر میں آصف محمود جاہ نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں