973

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد اعجاز خان کا اچانک تھانہ منگلور کادورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد اعجاز خان کا اچانک تھانہ منگلور کادورہ ،دورے کیدوران انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ،مالخانہ اور حوالات کا معائےنہ کیا،تھانہ کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کا بغور جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے تھانہ منگلور کا اچانک دورہ کیادورے کے دوران انہوں نے موجود محرر سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ کا ریکارڈ درست رکھا کرے صفائی کا خاص خیال رکھیں ،تھانہ میں موجود جوانوں کے مسایئل سنے،اور حل کر نے یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ علاقہ میں امن وامان لانا پولیس کا اولین فرض ہے اور معاشرے سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنے کیلئے پولیس اپنے تمام تر وسائےل بروئے کار لاکر معاشرے سے اس ناسورکا خاتمہ کرینگے ۔بے جاسفارشات پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کیلئے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی کسی مجرم کیساتھ رعایت کی جائےگی۔جرائم میں ملوث اہلکاروں کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں غفلت کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کیجایئگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں