1,044

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے خصوصی ہدایت پرآواراگرداور مشتبہ یعنی زیردفعہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت پچھلے ہفتہ کیدوران 444افراد کیخلاف کاروائی کی گئی

کمسن ڈرائےوروں کیخلاف کاروائی112افراد کیخلاف چالان ،ڈرائےونگ کے دیگر اصولوں کیخلاف ورزی کے پاداش میں کالے شیشوں والے 43گاڑی مالکان ،320بلانمبر ،115موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت22ڈرائےورز کیخلاف کاروائی کی گئی۔
سوات (پریس ریلیز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے خصوصی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے ضلع سوات بھر میں دیگر علاقوں سے آئے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے آوارا گرد اور مشتبہ یعنی زیردفعہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت پچھلے ہفتہ کیدوران 444افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کئے ہیں ،اسی طرح کمسن ڈرائےوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے112افراد کیخلاف چالان کیا ہے ،ڈرائےونگ کے دیگر اصولوں کے خلاف ورزی کے پاداش میں کالے شیشوں والے 43گاڑی مالکان ،320بلانمبر ،115موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت 22ڈرائےورز کیخلاف کاروائی کی ہے ،اس کے علاوہ قانون کرایہ داران کیخلاف ورزی کرتے ہوئے 35مقدمات ,جبکہ قانون SVEPکیخلاف ورزی کرتے ہوئے 09مقدمات درج کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں