316

ڈپٹی کمشنر آفس سوات میں جشن آزادی کی سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر آفس سوات میں 14اگست جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان، ایڈیشنل ایس پی شاہ حسن خان تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹر بابوزئی شوذاب عباس،ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف محمد اسحاق خان،سوات لیو یز اسسٹنٹ حیدرعلی اور دیگر آفیسرز نے پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام حاضرین کھڑے ہوئے اور سوات لیویز فورس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان نے خطاب میں آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والے شہداؤں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان، ایڈیشنل ایس پی شاہ حسن خان نے باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں