364

ڈپٹی کمشنر آفس شانگلہ میں 14اگست جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار پروگرام کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر آفس شانگلہ میں 14اگست جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ گوہر علی اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری عالم زیب خان تھے تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد علیم خان،ایس ایچ او الپوری محمد عارف، لائن آفیسر عبدالواحد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ناصر خان، سول ڈیفنس کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس افسران، دیگر سرکاری افسران، سماجی شخصیات اور عوام کے ہر مکتبہ فکر افراد، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافی حضرات نے شرکت کی تقریب کے آغاز میں پرچم کشائی کرکے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ گوہر علی نے پولیس سلامی پارٹی کا معائنہ کرتے ہوئے بہترین سلامی دینے پر نقد دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا اس موقع پرسب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری عالم زیب خان نے اپنے خطاب میں آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والے شہداؤں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ گوہر علی اور پولیس افسران نے باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں