752

ڈھائی ماہ کے لاک ڈاون میں سکولز بند ہیں فیس وصول نہیں کی جارہی لاکھوں ٹیچرز کی تنخواہیں ادا نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ٹیچرز بھوک و فاقہ کشی سے خودکشی پر مجبور ہو ہیں …عبدا لجلیل خان چیرمین پی ایس ایم اے ضلع سوات

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )ڈھائی ماہ کے لاک ڈاون میں سکولز بند ہیں فیس وصول نہیں کی جارہی لاکھوں ٹیچرز کی تنخواہیں ادا نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ٹیچرز بھوک و فاقہ کشی سے خودکشی پر مجبور ہو ہیں پاکستان کے تمام پرائیویٹ سکول تنظیموں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے ہم مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے عبدا لجلیل خان چیرمین پی ایس ایم اے ضلع سوات، انہوں نے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ انشا ءاللہ اج پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوایشن ضلع سوات کے کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ90% سکولز کرایہ کی عمارتوں میں ہیں کرایہ ادا نہ ہونے کی وجہ سے صوبے بھر میں اب تک 500 سے زیادہ سکولز ختم ہوگئے ہیں ہم وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ” ایجوکیشن ریلیف فنڈ “ کا اعلان کریں تاکہ ہم ٹیچرز کو تنخواہیں اور سکولز عمارتوں کاکرایہ ادا کرسکیں وزیر اعظم اور وزیراعلی سے اپیل ہے کہ یکم جون سے SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولنے کا اعلان کریں15جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ تعلیم دشمن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں