358

ڈینگی مچھرکی افزائش کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

ڈینگی مچھروں اور ان کی افزائش کی روک تھام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی زیر صدارت منگل کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش اور بیماری کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور طریقہ کار پر غور وخو ض کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم ایز سمیت متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو بروقت روکنے کے لیے عوامی آگہی مہم پر زور دیا جائے۔ اپنے اپنے علاقوں میں بلاک فیکٹریوں، ٹائر شاپس،سروس سٹیشنوں اور گھروں وغیرہ میں کڑے پانی کے بروقت بہاؤ کے لیے خصوصی مہم چلائیں۔ ڈی سی سوات نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی مچھر کے انڈے اور لاروا کو تلف کرنے پر توجہ دیں۔ اگر محکمہئ صحت کے ساتھ کسی سہولت کی کمی ہو، تو فوری طور پر اپنی ضروریات ان کو پیش کریں، تاکہ صوبائی حکومت سے بھر وقت حاصل کئے جائیں۔ اجلاس میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کا بندوبست یقینی بنائیں اور”واسا“ اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کو نکاسیِ آب اور دوسرے نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں