587

ڈی آئی خان میں علماء کرام کا ناموس رسالت کے حوالے سے جلسہ کامیاب رہا .رفیق احمد عربی

سوات(بازیرہ ڈاٹ کام)جے یوآئی رہنما رفیق احمد عربی نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں علماء کرام کا ناموس رسالت کے حوالے سے جلسہ کامیاب رہا حکمرانوں کے پالیسیوں نے عوام کوریلیف دینے کے بجائے مشکل میں ڈال دیا جے یوآئی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے سوات میں پارٹی پوری طرح فعال اورمنظم ہے عوام جے یوآئی کے طرف قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے رہنما اور معروف شخصیت رفیق احمد عربی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رفیق احمد نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پوری تیاری کے ساتھ پارٹی کے ہدایات کے مطابق حصہ لیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی ہونگے۔ ڈی آئی خان میں جلسہ میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں