219

ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش کا تھانہ غالیگے کا دورہ،سیکورٹی کا معائنہ، سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر لی۔

ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش کا تھانہ غالیگے کا دورہ،سیکورٹی کا معائنہ، سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر لی۔
تفصیلات کے مطابق: ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے تھانہ غالیگے کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی اُو سوات نے تھانہ جات کے ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔رجسٹرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا،حوالات میں بند ملزمان سے انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات کی اور حوالات میں ملزمان کے حقوق کا خیال رکھنے کی ہدایات جاری کرلی،انہوں نے تھانہ غالیگے میں تعینات پولیس جوانوں سے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں،عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں۔عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں بالخصوص رمضان المبارک میں نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں سیکورٹی اور پولیس گشت یقینی بنایا جائے۔ کورنا وبا کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے اور احتیاطی تدابیر اپنائیں اور عوام سے بھی ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔
دورہ کے موقع پر تھانے کی عمارت کے مختلف حصوں میں سیکورٹی کا معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او سوات نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور اُن کو درپیش مسئلے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں