863

کارکن 2018 کے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں .ضلعی صدر فضل حکیم خان

پاکستان تحریک انصاف سوات کا تعارفی اجلاس ، صدارت، چیئر مین ڈیڈک کمیٹی و ایم پی اے و ضلعی صدر فضل حکیم نے کی ، سوات بھر سے پارٹی کونسلرز اور نمائندگان نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک کمیٹی و ضلعی صدر فضل حکیم خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اختر خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ کارکن 2018 کے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں ، اس میں بھی جیت پاکستان تحریک کی ہوگی ، ہم ہی سے تبدیلی ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ ویلج اور واڈز کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کریں گے تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہو ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کی تکمیل کیلئے کارکن صلاحیتیں بروکار لائیں ، بحیثیت صدر کارکنوں کی محرومیوں کے ازالے سمیت اعتماد بحال رکھیں گے اور قدرکی نگاہ سے دیکھیں گے ، اجلاس میں تنظیمی امور پر بحث کی گئی اور پارٹی گراف بڑھانے پر زور دیا گیا ، اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندگان نے ضلعی صدرچیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے فضل حکیم خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اختر خان ایڈوکیٹ کو مبارکباد پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ پارٹی مفاد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جس پر ضلعی صدر چیئرمین ڈیڈک و ایم پی فضل حکیم خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اختر خان نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں