716

کبل،توتانوبانڈئی میں دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کی لکڑی خاکستر

سوات (بازیرہ ڈاٹ کام )کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی میں دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کی لکڑی اور مشینین جل کر خاکستر ہو گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ تو تانو بانڈئی میں جہان عالم نامی شخص کے فرنیچر بنانے کی دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگوں اور پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی سےدکان میں موجود لاکھوں کی لکڑی اور مشین جل کر خاکستر ہو گئیں۔مالک دکان کے مطابق آگ صبح پانچ بجے کے قریب لگی جس میں تقریباً دو لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں