940

کبل میں آوارہ کتوں نے دو بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا

کبل میں آوارہ کتوں نے دو بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیاکبل ہسپتال منتقل کرنے کے بعدسیدوشریف ریفر کیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبل میں سہولیات نہ ہونے پر لواحقین کا شدید برہمی کااظہار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبل کے محلہ شہاب کالونی میں مدرسہ سے گھر جانے والے دو بچے 8سالہ حمزہ اور 9سالہ کمال کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا جن کو سیدوشریف ہسپتال طبی امداد دینے کے بعد فارغ کی گئیتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبل میں سہولیات اور ویکسین نہ ہونے پر لواحقین نے شدید بر ہمی کا اظہار کیا گیا تاجر برادری تحصیل کبل کے نواسے کو کتے کاٹنے پر پائی محمد نے کہا کہTMAعملے کو کتو ں کے بارے شکایت کی لیکن کوئی عمل درامد نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں