877

کبل کے علاقہ سر سینئی محلہ شاہی باغ میں بجلی کا درینہ مسئلہ حل 100 KVکے بجائے 200 KV ٹرانسفارمر فراہم علاقے کے عوام میں خوشی کے لہر

پاکستان مسلم لیگ تحصیل کبل کے صدر عبد الغفور خان اور تحصیل کونسلرعثمان غنی کو کوششوں کے وجہ سے کبل کے علاقہ سر سینئی محلہ شاہی باغ میں بجلی کا درینہ مسئلہ حل 100 KVکے بجائے 200 KV ٹرانسفارمر فراہم علاقے کے عوام میں خوشی کے لہر انجنئر امیر مقام ، عبد الغفور خان اور تحصیل کونسلرعثمان غنی کے کار کر دگی کو سراہا مخالفین کہتے ہیں کہ مسلم لیگ عوام مسائل و مشکلات حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے میں ان کو کہتا ہوں کہ آ کر دیکھ لے امیر مقام بغیر کسی ممبر عوامی خدمت فرض کے طرح ادا کر رہے ہیں تحصیل کبل اور تحصیل بریکو ٹ میں بہت جلد گریڈ سٹیشن قائم کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی رہنماءقیموس خان ، تحصیل کبل کے صدر عبد الغفور ، تحصیل کونسلر عثمان غنی نے گذشتہ رو ز کبل کے علاقہ سر سینئی محلہ شاہی با غ میں 200 KV ٹرانسفارمر لگانے کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت انجنئر امیر مقام واحد لیڈر ہے کہ وہ دن رات ایک کر کے عوام کے خد مت میں پیش پیش ہوتے ہیں KPK کے مختلف علاقوں میں جلسے اور شمولیت کے پرو گرامات سے یہ ظاہر ہو تا ہے کہ عوام نے دیگر پا رٹیو ں اور لیڈروں کو مسترد کر کے امیر مقام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امیر مقام کے قیادت میں صوبے سمیت پورے پاکستان میں دیگر پارٹیوں کو شکست سے دو چار کرینگے اس مو قع پر عبد الغفور خان، عثمان غنی نے انجنئر امیر مقام کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے سر سینئی کے عوام کے لئے 200 KV ٹرانسفارمر فراہم کر کے درینہ مسئلہ حل کیا جس پر سر سینئی کے عوام ان کا مشکور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں