74

کراچی : سیکورٹی گارڈ کا ملزمان سے مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر بچی جاں بحق

کراچی : مارٹ میں ڈکیتی کے بعد سیکورٹی گارڈ اور ملزمان کے درمیان فائرنگ سے زخمی بچی دم توڑ گئی۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ کے قریب مارٹ کے سکیورٹی گارڈ نے فرار ہوتے وقت ملزمان پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں ملزمان نے بھی فائرنگ کردی۔

گارڈ اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فائرنگ کی زد میں آکر بچی حرمین شدید زخمی ہوئی، جبکہ ایک ملزم گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جسے پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ اور پچاس ہزار نقدی برآمد کرلی۔ زخمی ملزم پیار علی کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

سر میں گولی لگنے کے باعث زخمی بچی دم توڑ گئی۔ لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث بچی کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا، جسے کل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ حرمین کی میت کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال سے چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں