481

کرونا وائرس پھیلنے میں تیزی آگئی عوام میں غیر معمولی خوف

سوات میں کرونا وائرس پھیلنے میں تیزی آگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت مزید تین افراد جاں بحق اورمزید34افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 75 سالہ مسماۃ بے نظیر ساکن شاہدرہ مینگورہ، 64 سالہ حسین علی ساکن بریکوٹ اور45سالہ ممتاز احمد ساکن گٹ کوٹو ملاکنڈ جو کرونا وائرس کا شکار تھے، انتقال کرگئے۔ تینوں افراد کو حکومتی ایس اُو پیز کے تحت سپردِ خاک کیا گیا۔ سوات میں مزید34افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 309 ہوگئی۔ کرونا سے متاثرہ نئے مریضوں کا تعلق ہزارہ، رنگ محلہ، منگلور، سنگوٹہ، شالپین، ملوک آباد، شاہدرہ، بریکوٹ شاہی نگر، غالیگے، شموزئی،اوڈیگرام، بنڑ طاہر آباد، اینگرو ڈھیرئی، سیدو شریف، یونین کونسل کوٹہ سے ہے عوام میں‌غیر معملولی خوف پھیل گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں