43

کشن لال نے دین اسلام قبول کر لیا

بونیر: ہسپتال ڈگر کے رہائیشی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والا کشن لال نے دین اسلام قبول کر لیا، اس سلسلہ میں پولیس لائن ڈگر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شاہ خان،لائن آفیسر محمد غلام سمیت پولیس افسران جوانان،میڈیا نمائندوں اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پولیس لائن ڈگر پہنچنے پر انکا زبردست استقبال کیا گیا پھولوں کے ہار پہنائیں گئے اور پھول نچھاور کئے گئے، ہندو کشن لال کو مولانہ محمد اکبر حقانی نے کلمہ پڑھا کر باقاعدہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا، ہندو کشن لال نے بخوش خود اسلام قبول کرتے ہوئے اسکا نیا نام عبدالرحمان رکھا گیا، اسلام قبول کرنے والا کشن لال نے بتایا کہ وہ دین اسلام سے بہت متاثر تھا اس وجہ سے انھوں نےاسلام قبول کیا اورآئندہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزروں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں