386

کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں مصنوعی مہنگائی اور سیکورٹی سمیت امن وامان سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد

سوات بیورو رپورٹ،کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں مصنوعی مہنگائی اور سیکورٹی سمیت امن وامان سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد
کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں مصنوعی مہنگائی اور سیکورٹی سمیت امن وامان سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پولیس، پاک آرمی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بعض ضروری فیصلے بھی کئے گئے مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ طور پر بازاروں اور مارکیٹوں کے دورے کریں اور بازاروں میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے موقع پر عوامی مفاد میں فیصلے لیں تاکہ عوام کو ہر قسم کا ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کو دیوار سے نہیں لگانا ہے بلکہ میرٹ، انصاف، ایمانداری اور دیانتداری سے فیصلے کرنے ہیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اپنے اپنے ضلع کی سطح پر مشترکہ طور پر ایک مائیکرو پلان بنایا جائے جس کی بنیاد پر فلور ملوں کو ملنے والی رعایتی گندم اور ہول سیل ڈیلروں کو فراہم ہونے والا سرکاری آٹے کی معلومات سامنے ہوں تاکہ اس میں کوئی خُرد بُرد نہ ہوسکے اور عوام کو سرکاری ریٹ پر آٹا آسانی سے فراہم ہو انہوں نے کہا کہ بازاروں میں ذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ کرنے والوں اور منافع خوروں کو نہیں چھوڑنا ہے انہوں نے سپیشل برانچ اور آئی بی کو بھی ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی لسٹیں تیار کرکے انہیں رپورٹ کیا کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف بروقت کاروائی کرے بعدازاں کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیرصدارت چترال اپر، چترال لوئر اور ملاکنڈ میں لینڈ سیٹلمنٹ کے حوالے سے بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر ملاکنڈ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ضروری فیصلے کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں