400

کورونا کی وبا کے باعث سوات بھر میں عیدالفطرسادگی سے منائی گئی اہم رپورٹ

کورونا کی وبا کے باعث سوات بھر میں عیدالفطرسادگی سے منائی گئی بلکہ کئی مساجد میں نمازعیدکے اجتماعات کو بھی محدود اور مختصر کیا گیا ہے۔طویل عرصے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ کسی وبا کی وجہ سے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان اپنے مذہبی دن کو سادگی سے منا رہے ہیں۔ دعوتوں کااہتمام لاک ڈاون کی وجہ سے تقریباً کم رہا نئے لباس کم پہنے گئے ، تحائف اور میٹھی اشیا کی تقسیم کی شرح بھی کم رہی
تاہم اس باوجود لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو نماز عید کے اجتماعات میں شریک ہوتے دیکھا گیا۔رمضان المبارک میں ہی لاک ڈاو¿ن کو نرم کردیا گیا تھا، تاہم عیدالفطر کے موقع پر حکومت نے لوگوں کو گھروں میں عید نماز ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔تقریبا تمام سوات میں اگرچہ نماز عید کے اجتماعات ہوئے لیکن سماجی فاصلوں کا خیال کچھ حد تک رکھا گیا۔ لوگ عید کے موقع پر گھروں تک محدود نہ رہ سکے اور ضلع سوات میں پابندی کے باوجود سیاح سوات میں داخل ہونی کی ناکام کوشش کرتے رہے تفریحی مقامات تاحال حکم ثانی بند رکھے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں