420

کورونا کے مزید چار کیس سامنے آگئے،تعداد117ہوگئی

سوات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد117ہوگئی۔ محکمہ صحت کےمطابق ایک مریض دنگرام،ایک مانیار،ایک رحیم آباد اور ایک کا تعلق مدین سے ہے۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد117ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا کے 807 کیس سامنے آئے جن میں 542منفی اور117 مثبت رپورٹ ہوئے جبکہ 148افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ضلع بھر میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں