850

کھیل کود نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی استعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان میں صبر اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا جذبہ بیدار کرتے ہیں..تحصیل کونسلر فضل اکبر خان

برتحصیل کونسلر فضل اکبر خان نے کہا ہے کہ کھیل کود نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی استعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان میں صبر اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا جذبہ بیدار کرتے ہیں‘ محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں بریکوٹ گراونڈ کو مذید فعال بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلا نیشنل یوتھ ارگنائیزیشن ڈی پول فٹ بال ٹورنامنٹ کی ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ک کیا اس موقع پر اس موقع پر اے این پی کے تحصیل رہنما عدالت خان لالاجی بالی خان رمیز خان سلمان خان ،جنید خان ،ثاقب خان ، تیمور خان ،ناظم غربی بریکوٹ حماد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ کھیل کود پر توجہ دی ہے کیونکہ جہاں گراونڈ ہوتے ہیں وہاں ہسپتالیں ویران ہوتی ہیں انہوںنے کہا کہ این وئی ( نیشنل یوتھ ارگنائیزیشن )نے جو ڈی پول فٹبال ٹورنامنٹ شروع کیا ےقیناخراج تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ اس شدید گرمی اور رمضان میں اس قسم کی صحت افزا سرگرمیاں شروع کرنا مشکل کام ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر فضل اکبر خان نے رنر اور ونر ٹیموں نے لئے دس دس ہزار روپے کا اعلان کیا اوراخر میں مہمنا خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں