389

کینسر سے لڑنے والا طالب علم برطانیہ میں زندگی کی بازی ہار گیا

کینسر سے لڑنے اور علم حاصل کرنے والا 38 سالہ عدنان خان برطانیہ میں مرض سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غاخے کے رہائشی کو بلڈ کینسر تھا، لیکن اس کے باوجود وہ لڑتا رہا اور تعلیم حاصل کرتا رہا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایم ایس کرنے کے لئے برطانیہ کے شہر بر منگھم میں تعلیم حاصل کر رہا تھا کہ گذشتہ روز وہاں پر انتقال کرگیا۔ مرحوم کے والد عبدالغفار خان محکمہ ریلوے کی جی ایم (ر) تھے۔ اس کی میت گذشتہ روز سوات پہنچائی گئی جہاں اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم نے پسماندگان میں دیگر کے علاوہ بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں