862

گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی والوں نے اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کو ٹوپیاں پہنا کر شمولیت کا ڈرامہ رچایا..شاہی دوران خان

قومی وطن پارٹی پی کے 80کے سابق چیئرمین شاہی دوران خان نے کہاہے کہ گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی والوں نے اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کو ٹوپیاں پہنا کر شمولیت کا ڈرامہ رچایا حالانکہ ان لوگوں میں ایک بھی فرد قومی وطن پارٹی کا نہیں تھا کیونکہ ہمارے کارکن پارٹی چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اے این پی والے اپنے لوگوں کو ٹوپیاں پہنائیں اس پر ہمیں کوئی اعتراز نہیں مگر قومی وطن پارٹی کو بدنام نہ کریں،انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں صرف قومی وطن پارٹی ہی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو آفتاب احمد خان شیر پاﺅ کی قیادت میں پختونوں کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ،انہوںنے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ وہ دھڑادھڑ قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس سے ہماری پارٹی کو استحکام مل رہا ہے جس کے پیش نظر آئندہ عام انتخابات میںہمارے تمام امیدوارپورے صوبہ خیبر پختونخوا میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں