620

ہماری ابادیوں کو پانی کی وجہ سے کوئی بھی نقصان پہنچا تو ذمہ دا ر محکمہ این ایچ اور انتظامیہ ہوگی .تلاوت خان

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)محکمہ این ایچ اے نے علاقہ ابوہا کے رہائیشیوں کو اللہ کے رحم کرم پر چھوڑ دیا،خدا خدا کر رکے روڈ تو بنا دیا مگر متعدد جگہوں پر کلوٹ نہ بنا کر ہم غریبوں کی ابادیوں کو زیر اب لا کر تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،ہم نے محکمہ این ایچ اے،اے سی بریکوٹ،وفاقی محتسب اعلی کو متعدد بار اگاہ کر دیا ہے مگر تا حال محکمہ این ایچ اے نے رابطہ نہیں کیا ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت تلاوت خان عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمابختیار خان،حشمت علی خان،لطیف خان اور بخت بیدار خان این ایچ اے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ این ایچ اے نے روڈ تو بنا لیا مگر متعدد کلوٹ اور نالے چھوڑ کر یہاں سے چلے گئے،ابوہا میں پل سے لیکر موڑ تک ذیادہ تر ابادی روڈ سے کافی نیچے اگئے ہیں اور اگر خدا ناخواستہ سیلابی پانی یا ریلہ اگیا تو سینکڑوں ابادی منہدم ہونے اور زیر اب انے کا سنگین خطرہ لاحق ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار این ایچ اے حکام کودرخواستیں جمع کراتے ہوئے ہوئے اگاہ کیا ہے مگر تا حال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہم نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت کئی متعلقہ اداروں کو اگاہ کیا ہے مگر ہمیں تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا فاقی محتسب اعلی کو بھی درخواشت جمع کرا دی ہے،انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر محکمہ این ایچ اے نے ہمارے مسائیل حل نہیں کئے تو ہم بھر پور احتجاج کرینگے جس کی تمام ذمہ داری ان پر عائد ہوگی اگر ہماری ابادیوں کو پانی کی وجہ سے کوئی بھی نقصان پہنچا تو ذمہ دا ر محکمہ این ایچ اور انتظامیہ ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں