1,253

ہمیں پنجاب کی غلامی نہیں بلکہ ایک خوددار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہوگا..ریحام خان

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)ہمیں پنجاب کی غلامی نہیں بلکہ ایک خوددار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہوگا ‘ پختون بچوں کے لئے ا چھے سکول نہیں ‘ سی پیک میں پختون بچوں کو بطور ڈرائیور اور چوکیدار بھرتی کیا جارہے ہیں ‘ میں سوات کی بیٹی ہو اور سوات میرا گھر ہے یہاں سے اپنا مشن شروع کرونگی ‘ جب اسلام آباد بند کرنا ہوتا ہے اور دھرنا دینا ہوتا ہے تو اس میں سے پہلے پختون قوم ہی ہوتے ہیں لیکن نوکریوں اوروسائل میں پختونوں کو مسلسل نظراندا ز کیا جارہا ہے‘ خان ازم کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ آج کے لیڈران ہمارے برتن میں پانی نہیں پیتے اسکے لئے پانی تو باہر سے آتے ہیں وہ پختون قوم کے کیسے خیال رکھ سکتے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہا ر سٹریٹس چائیلڈ ایمبسڈر کے پی کے ریحام خان نے بریکوٹ میں انجینئر شرافت علی کے رہائش گاہ پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم خوشحال خان کے اولاد ہے ‘ پختون قوم بہادر اور خوددار قوم ہے ‘ اج کل کے پختون قوم صرف دھرنوں ، زندہ باد اور مردہ باد کے لئے استعمال ہورہے ہیں ‘ سی پیک میں پختون بچوں کو صرف بطور ڈرائیور اور چوکیدار بھر تی کئے جارہے ہیں جبکہ اعلیٰ پوسٹوں پر پنجاب کے جوان تعینات ہورہے ہیں اب مزید ہمارے بچے پنجاب کی غلامی نہیں کرینگے اور نہ ہی نام نہاد لیڈران کے لئے زندہ باد کے نعرے لگائینگے ‘ لیڈران صرف ووٹ لینے آتے ہیں باقی پانچ سال عوام کے پوچھتے بھی نہیں ہمیں اپنے بچوں کو اچھی اور جدید تعلیم کے آراستہ کرنا ہوگا جس میں پورے قوم کا فائدہ ہوگا ‘ تعلیمی درسگاہوں کو ایک مظبوط اور جامعہ ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ روڈ انتہائی خراب ہوچکے ہیں عوام کو کیا مل رہا ہے یہ دیکھ کر حیران ہوں ۔اس مو قع پر انجینئر شرافت علی خان ، ناظم فضل ودود باچا ، جماعت اسلامی کے تحصیل امیر محمد ظاہر خان ، شاہ فیصل خان ،ڈاکٹر محمد حنیف خان ، اسرار خان اور دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں