312

ہیومنٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن غالیگے کے الیکشن میں محمد شفیق نے 244 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی

ہومنٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن غالیگے کے الیکشن کا عمل مکمل ہومنٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن غالیگے کے الیکشن کا کامیاب انعقاد 23 مئی 2021 کو نگران کمیٹی کے نگرانی میں انجام پایا گیا۔انتخابات میں کل 4 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس میں صدارت کے لیے محمد شفیق اور احسان علی اور جائنٹ سیکرٹری سیکنڈ کے لیے واجد خان اور عمر واحد امیدوار تھے۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا ۔کل پول شدہ ووٹوں کی تعداد 423 تھئں۔ جس میں محمد شفیق نے 244 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور احسان علی نے 167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ مسترد ووٹ کل 11 تھے اسی طرح جائنٹ سیکرٹری سیکنڈ میں واجد خان نے 238 ووٹ لیے کر کامیابی حاصل کی اور عمر واحد نے 168 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ مسترد ووٹ 17 تھےباقی عہدے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔سیاب نائب صدر ،عبدالولی شاہ سینئر نائب صدر جنرل سیکرٹری شہنشاہ، جائنٹ سیکرٹری فرسٹ فیاض خان،واجد خان،فنانس سیکرٹری ریاض خان پریس سیکرٹری اسرارالحق اور آفس سیکرٹری فرمان علی منتخب ہوئے ۔اس کے بعد نو منتخب صدر جناب محمد شفیق نے کہا کہ گاوں کے بہتر مفاد کے لیے دن رات محنت کرونگا اور تمام ممبران کی رائے کو اہمیت دونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں