620

علامہ اقبال کے افکار پر عملدرآمد ضروری ہے..لفٹنٹ کرنل معراج عالم لون

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال ) یوم اقبال درحقیقت اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے جو خواب دیکھا تھا‘ اس کی تعبیر دی جائے جس کیلئے علامہ اقبال کے افکار پر عملدرآمد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار 58میڈیم ائیر ڈیفنس فخر بدین کے پر لفٹنٹ کرنل معراج عالم لون نے سوات ایجوکیشن اکیڈمی میں شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوات ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر عمر ڈیر عزام پرنسپل فرید خان، سی ایم ایل سی کے ممبر فضل احد لالا جیڈی ار سی کے ممبر نسیم خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے جو خواب دیکھا تو وہ پورا ہوگیا مگر اب ہمارے نوجوانوں کو اس ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا علامہ اقبال اور قائداعظم کی طرح محنت اور لگن سے کام کریں تو آپ کا نام بھی انہیں کی طرح روشن ہوگا۔ اقبال کا کلام کشش ثقل کی سی حیثیت رکھتا ہے ‘اقبال کی سحر خیزی ‘جذبہ خیر خواہی ‘دل سوزی اور امت مسلمہ کیلئے گریہ زاری جس طرح ان کے کلام سے چھلکتی ہے کوئی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا۔تفصیلات کے مطابق سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ میں یوم اقبال کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،نعت خوانی ،حمد باری تعالی ،کلام اقبال کوڈرامائی ‘تصویری ‘تقریری اور ترنم سے پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات ایجوکیشن ای،اکیڈمی کے دائیریکٹر عمر ڈیر عزام نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال شاعر مشرق مفکر پاکستان کی تعلیمات اور فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہو کر ہم عالمی دنیا میں ایک خود دار قوم کا مقام حاصل کر سکتے ہیں نو جوان نسل اقبال کے شاہین بن کر ملک قوم کی قسمت بدل سکتی ہے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری آج بھی دلوں پر اثر رکھتی ہے ، علامہ اقبال نے اپنے عہد کے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کی اور فلسفہ خودی سے روشناس کرایا علامہ محمد اقبال ایک عظیم فلسفی شا عر ، مفکر پاکستان اور شاعر مشرق تھے جنہوں نے پاکستان کا صرف خواب ہی نہیں دیکھا بلکہ ا± سے شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مسلمانوں کو ایک نئی سوچ دی کہ وہ اپنا کھویا ہوا مقام ، الگ ریا ست حاصل کر کے قائم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ علا مہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو بیدارکیا اور الگ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا ، قائدا عظم محمد علی جناح جیسے عظیم لیڈر جنہوں نے علامہ محمد اقبال کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ تقریب میں حصہ لینے والے طلباءکو انعامات دئےے گئے اور پاک ارمی کے 58میڈیم ائیر ڈیفنس فخر بدین کے پر لفٹنٹ کرنل معراج عالم لون کو اعزازی شیلڈ دئے اور کتاب بھی تحفے میں دیا ،تقریب میںسکول انتظامیہ اور طلبا ءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں