411

یوم مزدور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا پیغام

یوم مزدور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،یہ دن مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے،یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے،ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے،ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف کا احترام انتہائی ضروری ہے،حکومت مزدوروں کوبنیادی حقوق کی فراہمی اور فلاح وبہبود کے لیے پرعزم ہے،مزدوروں کی فلاح کے لیے مربوط نظام تیار کرنا ترجیح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے لوگوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں، صنعتی شعبہ کی بندش سے مزدور طبقے پر براہ راست اثر پڑا ہے،وبائی بیماری سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے ساتھ یکجہتی اور ان کے معاشی ، معاشرتی اور سماجی حقوق کے لیے آوازبلند کرنا ہوتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے اور مزدوروں کے حقوق کے لیے پورے ملک میں سیمینارز، تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن پاکستان اور دنیا بھر میں آج بھی مزدور اپنے حقوق سے محروم ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں