906

یونین کونسل ملوک اباد بیبر ہوڈ کونسل میں ناظم فواد اور نائب ناظم عقیل کے خلاف عدم تحریک عدم اعتماد پیش

یونین کونسل ملوک اباد بیبر ہوڈ کونسل میں ناظم فواد اور نائب ناظم عقیل کے خلاف عدم تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ،نیبر ہوڈ کونسل کے دس ممبران میں سے چھ نے تحریک کے حق میں ووٹ دیکر عدم اعتماد کو کامیاب بنایا ،امجد علی ناظم اور گل رحمن نائب ناظم منتخب ،اجلاس میں اے اے سی گوہر علی،الیکشن کمیشن کے نمائندوں ،ڈائریکٹر بلدیات کے نمائندوں سمیت یونین کونسل کے تین سیکرٹریوں نے شرکت کی تحریک عدم اعتماد امجد علی اور گل رحمن نے پیش کی جس کی حمایت میں یوتھ کونسلر پیر اعجازالحق ،کسان کونسلر راجہ عصمت علی ،جنرل کونسلر روزہ دین بابو اور جنرل کونسلر سمیع اللہ نے ووٹ دئیے جبکہ مدمقابل امیدوار سابق ناظم این سی ون فواد اور نائب ناظم عقیل کے حق میں صرف جنرل کونسلر طفیل اور جنرل کونسلر اقبال حسین نے ووٹ دئیے اس طرح امجد علی چھ ووٹوں کے ساتھ ناظم جبکہ گل رحمن چھ ووٹوکے ساتھ نائب ناظم منتخب ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں