833

یونین کونسل کانجو میں وزیر اعظم روزگا ر سکیم شروع

مینگورہ(بازیرہ نیوز)یونین کونسل کانجو میں ای پی ایس اور ایل ایس او کے زیر اہتمام وزیر عظم روز گار سکیم کے اافتتاحی تقریب منعقد ہوا ،تقریب میں کانجوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جس سابق ایم پی اے رحمت علی خان پی ٹی ائی سوات کے رہنماء سعید خان ،تحصیل نائب ناظم کبل حنیف خان ،ضلعی کونسلر فیاض خان اور دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹیوں ڈاریکٹر اکبر زیب نے وزیر اعظم روزگار سکیم کے اغراض و مقاصد بیان کی اور یونین کونسل کانجوں کے ترقی کیلئے مزید خدمات پیش کرنے کا عزم کیا۔ ایل ایس کانجوں کے چیئر مین انعام الرحمن نے وزیر اعظم روزگار سکیم شروع کرنے پر ای پی ایس اور پی پی اے ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلا سود قرضہ سکیم یونین کونسل کانجوں میں بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ تقریب کے اختتام پر پراجیکٹ منیجر ساجد خان نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیااس موقع پر وزیر اعظم روز گا ر سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں یونین کونسل کانجوں سے تعلق رکھنے والے65افرادکو بلاسود چھوٹے قرضے دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں