853

سوات ادبی سانگہ کے انتخابات روح الامین نایاب صدراور سمیع اللہ گران جنرل سیکرٹری منتخب

سوات ادبی سانگہ کے انتخابات روح الامین نایاب صدراور سمیع اللہ گران جنرل سیکرٹری منتخب ،سوات ادبی سانگہ جو سوات کی ایک ادبی اور ثقافتی تنظیم ہے سوات کے ادب میں اپنا کردار 1984 سے ادا کرتا چھلا آرہا ہے تنظیم کے بانی سوات کے مشہور شاعر اور آدیب فضل محمود روخان ہےںگزشتہ روز رحیم شاہ لالا کے حجرے رحیم آباد میں نئی کابینہ کے خفیہ انتخابات ہوئے جس میں رو ح الامین نایاب صدر، نوجوان شاعر سمیع اللہ گران جنرل سیکرٹری ،پروفیسر طاہر بوستان خیل جائینٹ سیکرٹری ، تصدیق اقبال بابو پریس سیکرٹری ،نور حسین خادم رابطہ سیکرٹری ،محمد رفیق رفیق آفس سیکرٹری اور راھی جان یوسفزئی پروپیگنڈہ سیکرٹری منتخب ہوئے بعدمیں صدر روح الامین نایاب اور جنرل سیکرٹری سمیع اللہ گران نے اپنے کلمات میں کہا کہ ہم سوات کے آدب کلچر اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور کہا کہ ہم سوات کے نوجوان شعراءکو دل کی گہرائیوں سے سوات آدبی سانگہ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہےں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں