193

رشتہ نہ دینے پر فائرنگ

سوات سوات کے علاقہ مٹہ میں رشتہ کے تنازعے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ راگستون میں سمرے ولد محمد زر نے محمود ولد دلبر کے گھر جا کر وہاں پر فائرنگ کردی جس کے باعث 28 سالہ بخت جمالہ دختر محمود زوجہ سلیمان زخمی ہوگئی، خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسماۃ بخت جمالہ کی شادی ضلع دیر میں ہوئی تھی اور وہ اپنے والد کے گھر آئی تھی، ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شادی پہلے سمرے کے بیٹے سے طے ہوئی تھی جس نے آج اُسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

وقار عالم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں